جسٹس عاطر محمود کے اعزاز  میں الوداعی تقریب، چیف جسٹس نے گلدستہ دیکر رخصت کیا

جسٹس عاطر محمود کے اعزاز  میں الوداعی تقریب، چیف جسٹس نے گلدستہ دیکر رخصت کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس عاطر محمود کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں سادہ و پروقار رسمی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرمحمد قاسم خان، سینیئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عائشہ اے ملک سمیت دیگر فاضل ججوں نے الوداعی تقریب میں خصوصی شرکت کی،چیف جسٹس کے ہمراہ دیگرفاضل جج صاحبان نے جسٹس عاطر محمود کو گلدستہ دے کر رخصت کیا، جسٹس عاطر محمود تمام معزز ججز اور عدالتی سٹاف سے فرداً فرداً ملے، جسٹس عاطر محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے موجودہ ججز کی تعداد 39 رہ گئی ہے لاہورہائی کورٹ بار کے صدر مقصود بٹر جنرل سیکرٹری خواجہ محسن عباس اور دیگر عہدیداروں نے بھی فاضل جج کوگلدستہ پیش کیا۔
الوداعی تقریب

مزید :

صفحہ آخر -