آلودگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست، فریقین طلب

  آلودگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواست، فریقین طلب

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے آلودگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات نہ کرنے کیخلاف دائردرخواست کی سماعت 11مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین آئندہ سماعت پرطلب کرلیا مسٹرجسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ تحفظ ماحول نے صفائی کا کام نہیں کرنا،صفائی ویسٹ مینجمنٹ ادارے کا کام ہے، یہ حکومت کا کام ہے اسے ہی کرنے دیں،معاملے پر علیحدہ درخواست دائر کرینگے تو دیکھیں گے،درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے میپ طلب کیا تھا مگر پی ایس ایل سکس ملتوی ہوگیا جس پر فاضل جج نے کہا کہ جب دوبارہ پی ایس ایل سکس ہوگا تب معاملے کو دیکھ لیں گے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ  کوڑے کے ڈھیر ہیں لیکن انتظامیہ خاموش ہے،اس موقع پر جوڈیشل واٹر کمیشن کی جانب سے سید کمال حیدر ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے۔

فریقین طلب

مزید :

صفحہ آخر -