صنفی امتیاز کے خاتمے سے ہی مہذب معاشرہ قائم ہوگا، عارف کمال

  صنفی امتیاز کے خاتمے سے ہی مہذب معاشرہ قائم ہوگا، عارف کمال

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پراسیکوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ صنفی امتیاز کے خاتمے سے ہی مہذب معاشرہ قائم ہوگا،اسلام نے خواتین کو مثالی عزت، احترام، حقوق اور مقام عطا کیا ہے،حضور ؐ نے ہمیں خواتین کے حقوق اور احترام کا درس دیا ہے خواتین کو مساوی مواقع اور سازگار ماحول فراہم کیاجانا ضروری ہے، خواتین کے حقوق سے ہی جامع اور پائیدار سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

عارف کمال 

مزید :

صفحہ آخر -