ٹیسٹ دینے کیلئے پشاور آنیوالا نوجوان پولیس فائرنگ سے جاں بحق 

ٹیسٹ دینے کیلئے پشاور آنیوالا نوجوان پولیس فائرنگ سے جاں بحق 

  

 پشاور(آئی این پی) اسلام آباد کے بعد پشاورمیں بھی پولیس فائرنگ سے نوجوان  جاں بحق ہوگیا جو ٹیسٹ دینے کیلئے پشاورآرہا تھا۔ نجی ٹی و ی کے مطابق  پیر کو پشاورمیں تھانہ فقیر آباد کے علاقے میں پولیس کی فائرنگ سے ایک  طالب علم جاں بحق ہو گیا، مبشر نامی نوجوان اپنے کزنز کے ہمراہ گاڑی میں پشاور آرہا تھا کہ اس دوران فقیر آباد میں رائیڈر اسکواڈ کے اہلکاروں نے انکی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس سے گاڑی چلانے والا طالب علم زخمی ہو گیا، مبشر کو طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کرنیکی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ایس پی سٹی عتیق شاہ کے مطابق فائرنگ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ واقعے میں ملوث دونوں اہلکاروں کوگرفتارکرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -