کرپشن کیس، سابق پولیس افسررائے ضمیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

کرپشن کیس، سابق پولیس افسررائے ضمیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے گجرات پولیس فنڈز میں مبینہ کرپشن کے کیس میں ملوث سابق پولیس افسررائے ضمیر کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے  دوران سماعت سابق سی ٹی و لاہور رائے اعجاز پیش نہیں ہوئے انکے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا رائے اعجاز کراچی میں تربیتی ٹریننگ میں مصروف ہیں عدالت سے استدعاہے کہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا اس کیس میں ایس ایس پی سہیل ظفر چٹھہ اور کامران ممتاز بھی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے نیب حکام کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی،ملزمان پر پیٹرول،ڈیزل اور پولیس یونیفارم کے فنڈز میں کروڑوں روپے کرپشن کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -