شہبازشریف کی بیٹی، داماد کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری

  شہبازشریف کی بیٹی، داماد کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے صاف پانی کرپشن ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری کر دیا احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ قانون کے مطابق رابعہ عمران اور عمران علی یوسف ایک ماہ میں عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے، لہٰذا دونوں ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت رابعہ عمران اور عمران علی کو اشتہاری قرار دیتی ہے،اس کاحتساب عدالت نے نیب تفتیشی کو دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات آئند سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا عدالت نے دونوں ملزمان کو صاف پانی کمپنی ریفرنس میں اشتہاری بھی قرار دیاہے،ملزمان پر صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -