ریونیوڈیپارٹمنٹ لاہور میں کرپشن، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع

ریونیوڈیپارٹمنٹ لاہور میں کرپشن، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ریونیوڈیپارٹمنٹ لاہور میں مبینہ مالی کرپشن کیس میں ملوث ملزم رفاقت علی سمیت تین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 روزکی توسیع کر دی نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس متعلق رپورٹ پیش کی گئی نیب کے پراسیکیوٹر کے مطابق لینڈ ریکارڈ میں مبینہ ردوبدل کرتے ہوئے کروڑوں روپے بٹورنے کے الزام میں ملزم رفاقت علی کو گرفتار کیا گیا  ملزم رفاقت علی نے ریونیو حکام کی مبینہ ملی بھگت سے موضع سادھوکی اور ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں اربوں روپے مالیت کی سینکڑوں کنال زمین شریک ملزمان کے نام منتقل کروائی، ملزم رفاقت علی نے 2002 ء سے 2008 ء کے دوران 850 کنال سے زائد لینڈ من پسند افراد کو منتقل کی، ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے 83 کنال زمین غیرقانونی طور پر ڈی ایچ اے رہبر کو بھی فروخت کی۔

مزید :

علاقائی -