ملکی ترقی کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا ہو گا،سعدیہ سہیل

ملکی ترقی کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا ہو گا،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے خواتین کے عالمی دن پر ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان خواتین کے عالمی دن پر پاکستانی خواتین سمیت دنیا بھر کی خواتین کو اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ خواتین کو تعلیم یافتہ اور با اختیار بنائے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ پاکستان میں فیصلہ سازی سمیت ہر شعبے میں خواتین کا کردار اور تعداد بڑھنا خوش آئند ہے۔ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ پوری دنیا میں عورتوں کو سیاسی،معاشرتی، ثقافتی اور زندگی کے کسی بھی شعبہ میں بنیادی حقوق اور آزادی حاصل ہے لیکن کشمیر میں خواتین بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔

 پنجاب کا یہ ایوان تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری خواتین کے پختہ عزم کے ساتھ کھڑے ہونے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے جوکہ ظلم و ستم، کریک ڈاؤن، جعلی مقابلوں، گمشدگیوں، بہیما نہ تشدد، اورقتل و غارت کے باوجود اپنے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -