وزیر اعظم پر ارکان کا تاریخی اعتماد ناقابل فراموش ہے،صفدر بٹ

وزیر اعظم پر ارکان کا تاریخی اعتماد ناقابل فراموش ہے،صفدر بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو قومی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی کا فقید المثال اعتماد تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے۔ اپوزیشن کی بیان بازی اور بلند و بانگ دعوے اسی طرح دیوانیکا خواب ثابت ہوتے رہیں گے۔ ملکی سیاست کو کرپشن سے پراگندہ کرنے والے عناصر نے قومی اداروں کے تقدس کو پامال کردیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کرپشن بدعنوانی لوٹ مار اسٹیس کو کیخلاف جدوجہد سے کبھی کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان 2023 میں اگلے پانچ سال بھی وزیراعظم پاکستان ہوں گے۔ کرپٹ مافیا کا احتساب اور لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی عمران خان وصول کرکے ملکی خزانے میں واپس لائیں گے۔ پاکستان کے مسائل مشکلات اور بحرانوں کو شکست ہوگی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک و قوم کو عزت و وقار کے ساتھ خود مختاری معاشی دور میں لے کر جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -