ورکنگ ویمن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ورکنگ ویمن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے خواتین کے عالمی دن پر تمام ورکنگ ویمن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان خواتین کے عالمی پر تمام ورکنگ ویمن کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔پاکستانی خواتین تعلیم،صحت،سیاست،صحافت،سیکیورٹی اداروں میں سمیت ہر شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔خواتین کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مثالی کردار ہے۔

یہ ایوان محترمہ فاطمہ جناح،محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور محترمہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔یہ ایوان ڈاکٹر روتھ فاؤ،بلقیس ایدھی،ملالہ یوسف زئی،مریم مختاراور ارفع کریم کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ خواتین کے تحفظ اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -