عوام کو اقتدا میں شریک کئے بغیر ترقی ناممکن ہے،شہزاد حسن وٹو

عوام کو اقتدا میں شریک کئے بغیر ترقی ناممکن ہے،شہزاد حسن وٹو

  

 لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر میاں شہزادحسن وٹوایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کسی جماعت کے منشورکا محور جمہور نہیں۔اقتدار کیلئے آپس میں " دنگل" کرنیوالے پاکستان کو"جنگل "بنانے کے درپے ہیں۔ عوام کواقتدارمیں شریک اورانہیں ان کے بنیادی حقوق فراہم کئے بغیرکوئی ریاست ترقی کی شاہراہ پرگامزن نہیں ہوسکتی۔عوام اس پرعزم قیادت کے منتظر ہیں، جس کاجذبہ خدمت قابل قدراورقابل تقلید ہو۔ 

موروثی سیاست اورفرینڈلی اپوزیشن کی آڑ میں ملک وقوم کے ساتھ بھونڈامذاق کیا گیا۔ دعا ہے کوئی سیاسی جماعت تعمیری تنقید اورمثبت سیاست کی علامت بن کرابھرے۔وہ مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔  میاں شہزادحسن وٹوایڈووکیٹنے مزید کہا کہ عنقریب پاکستان کی باگ ڈور نوجوان،  نڈراورمدبرقیادت کے ہاتھوں میں ہوگی۔ وہ قیادت بھی میدان سیاست میں آنیوالی ہے جواپنے جمہوری مزاج سے عوام کواپنا مداح بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے محب وطن سیاسی کارکنان عہد حاضر کے سیاسی بونوں اور شعبدہ بازوں کی بجائے بابائے قوم قائداعظم ؒ کے طرزسیاست کی تقلید کریں۔ پاکستان کی موثر انداز سے خدمت اورحفاظت کیلئے قائدؒ کے سیاسی فلسفہ کوسمجھنا او ر اس کی روشنی میں آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران اورکارکنان شخصیت پرستی کی آڑ میں بت پرستی سے گریز کریں، سیاسی قیادت بھرپورمشاورت کے بعد ملک وقوم کی قسمت کے فیصلے کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں منفی سرگرمیاں زوروں پر ہیں،نوجوان استحکام پاکستان کیلئے اتح کھڑے ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -