گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں شجر کاری مہم کا آغاز، 2ہزار سے زائد پودے لگا نے کاہدف

گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں شجر کاری مہم کا آغاز، 2ہزار سے زائد پودے لگا ...

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ لاہور میں وزیر اعظم  کے پروگرام”کلین گرین پاکستان“کے تحت پی ایچ اے کے تعاون سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت رواں سیزن کے دوران 2ہزار سے زائد پھل دار، پھول دار اور سائیہ دار درخت اور پودے لگائے جائیں گے یہ بات گزشتہ روز شاہدرہ ہسپتال لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران ایم ایس ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے چیئر مین پی ایچ اے یاسر گیلانی، سابق وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید اور وزیر صحت پنجاب کے مشیر پروفیسر جاوید چوہدری سمیت دیگرشرکاء کو شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بتائی اس موقع پر چیئر مین پی ایچ اے یاسر گیلانی اور دیگر شرکاء  نے ہسپتال کے احاطے میں  پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا ایم ایس ڈاکٹر مسعود اختر شیخ نے بتایا کہ ہسپتال کے آس پاس گنجان آبادی اور ٹریفک کے 24گھنٹے رواں دواں رہنے سے آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث ضروری ہے کہ ہسپتال کے اندر اورآس پاس کے ماحول کو صاف رکھا جائے اور درخت اس کا بہترین ذریعہ ہیں اسی لئے ہم نے پی ایچ اے کے تعاون سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وڑن کے تحت گرین کلین پاکستان کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے پہلے روز 100سے زائد پھل دار، پھول دار اور سائیہ دار درخت لگائے ہیں۔

 اور یہ سلسلہ پورے سیزن جاری رہے گا اور 2ہزار سے زائد پودے اور درخت لگائے جائیں گے ہسپتال کے اطراف میں کچرے کو بھی ٹھکانے لگادیا گیا ہے اور 2ایکٹر سے زائد ہسپتال کے پلاٹ کو بھی خوبصورت لان میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ صحت افزاء  ماحول بھی میسر آئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -