اسلام خواتین کے حقوق کا محافظ اور ضامن ہے،ذکر اللہ مجاہد

  اسلام خواتین کے حقوق کا محافظ اور ضامن ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلا م ہی خواتین کے حقوق کا محافظ اور ضامن ہے۔ اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی  کے روپ میں عزت سے نوازاہے۔دین دار،تعلیم یافتہ اور مثبت سوچ رکھنے والی ماں ہو گی تو بہتر اور مثبت سوچ کی حامل نسل معاشرے میں پروان چڑھے گی۔جب عورت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتی تو نتیجتاً”اسے اس کے حقوق سے بھی روک دیا جاتا ہے۔ جو ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں انہیں حقوق خود بخود مل جاتے۔ اسلام میں عورت کے اخراجات کی ذمے داری شوہر، باپ، بھائی، رشتے دار معاشرے سمیت ریاست پر عاید ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استحکام خاندان واک کے  شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

استحکام خاندان واک   میں امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری،نائب امیر جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، صدر رابطہ امور حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور وسیم اسلم قریشی، قیم جماعت اسلامی پاکستان دردانہ  صدیقی، نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق، ناظمہ پنجاب ربعیہ طارق، ڈائریکٹر امور خارجہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ناظمہ ضلعی لاہور ڈاکٹر زبیدہ جبیں، عائشہ اخلاق، راشہ شاہین، عظمی عمران، راحیلہ، اسلم سمیت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -