حکومت بزنس کمیونٹی کیلئے ریلیف پالیسی لائے،اظہر گلشن

حکومت بزنس کمیونٹی کیلئے ریلیف پالیسی لائے،اظہر گلشن

  

لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت  خصوصی اجلاس میں مرکزی صدر ملک خالد محمود، پنجاب کے صدر شیخ عمر حیات، جنرل سیکرٹری لاہور حافظ عابد علی مشاورت اور فیصلہ سازی کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن نے بزنس سیکٹر کو درپیش مسائل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی بے رحم تیز رفتار یلغار پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ٹیکسوں ڈیوٹیز کی ہر روز بڑھتی شرح بزنس سیکٹر کو مسائل میں جکڑ رہی ہے۔ حکومت تاجر برادری کے مسائل سنے۔

 اور بزنس کمیونٹی  کیلئے سبسڈیز اور ریلیف کی پالیسیز لے کر آئے۔ 

 قومی تاجر اتحاد کی قیادت تاجر کمیونٹی کے ساتھ کئے خدمت نمائندگی ترجمانی کے عہد کی پاسداری سے کبھی رو گردانی نہیں کرے گی۔ پاکستان کی تاجر کمیونٹی کے مسائل کیلئے جدوجہد ہمارا منشور نظریہ سوچ فکر نصب العین اور منزل ہے۔ انشااللہ تاجر بھائیوں لے حقوق دلانے اور استحصالی معاشی پالیسیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ اجلاس میں قومی تاجر اتحاد کے رہنماوں خوشنود بٹ، شیخ فضل الہی، راو محمد اکرم خان، اطہر کاظمی، چوہدری عظمت، ملک نثار کھوکھر، میاں طاہر سبحانی، اختر خان نیازی، عاصم ارشاد اور اویس بٹ نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -