مستنصر حسین تارڑ کی سالگرہ تقریب

مستنصر حسین تارڑ کی سالگرہ تقریب

  

لاہور(پ ر)فیس بْک پر مستنصر حسین تارڑ کے مداحوں کے ایک گروپ ''متاثرین تارڑ" کی جانب سے باغ میں جشن بہاراں کے طور پر ان کی سالگرہ کا اہتمام کیا گیا۔ وہ جس درخت تلے اپنا تکیہ سجاتے ہیں اسے باقاعدہ طور پر تکیہ تارڑ کا نام دینے کی مختصر سی تقریب کے ساتھ اس درخت پر اس نام کی ایک تختی آویزاں کردی گئی۔ انکی آمد پر سب حاضرین نے پْرجوش طریقے سے ان کا استقبال کیا۔ ان کی جانب سے رسم شکریہ کے بعد کیک کاٹا گیا۔ محفل میں موجود ان کے احباب اور دیگر متاثرینِ تارڑ نے انھیں سالگرہ کی مبارک کے ساتھ ان کی تندرستی اور سلامتی کی دعائیں دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -