وزیر اعظم نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی،سائرہ زاہد

وزیر اعظم نے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال دی،سائرہ زاہد

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف شالیمار ٹاؤن شعبہ خواتین لاہور کی صدر سائرہ زاہد رانا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیکر اپوزیشن کے غبارے سے ہوانکال دی ہے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد آئین کے مطابق اب 5ماہ تک وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی کوئی تحریک نہیں آسکتی۔انہوں نے کہا کہ سینٹ کی اسلام آباد کی ایک سیٹ کے لیے حکومتی اراکین کی خریدو فروخت اپوزیشن کی ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی نفی ہے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ شالیمار ٹاؤن کے عہدیداران و اراکین کی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہورہا ہے وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف جہاد کا اعلان کردیا ہے معیشت کے استحکام کے بعد اس کے ثمرات عوام کو ملیں گے غریبوں کو ٹارگڈڈ سبسڈی دینے کیلئے اس پر تین ماہ سے کام جاری ہے تحریک انصاف کا محور اس وقت عوام ہے حکومتی اقدامات سے انہیں ریلیف ملے گا بے گھر افراد کیلئے سستی رہائش گاہیں تعمیر ہورہیں ہیں جنہیں عوام کو کرایہ پر گھر جتنی رقم سے اپنی چھت مہیا کی جائے گی اور فوری رہائش دے کر20سال تک اس کی اقساط وصول کی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -