ڈبلیو میک ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خواتین کے دن پر واک

ڈبلیو میک ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خواتین کے دن پر واک

  

لاہور(پ ر) پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ عالمی دن منانے کا مقصد ان بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے حقوق کے حصول کی جنگ لڑی، ا، ڈبلیو میک ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام واک کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد کے ساتھ مردوں نے بھی شرکت کی۔واک میں خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے حقوق  کے حق میں نعرے درج تھے۔ ڈبلیو میک ویلفیئر فاؤنڈیشن  کے صدر محمد محمود خان نے عالمی دن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عورت کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے ہم مردوں کو بھی چاہئے کہ  خواتین کو کام کرنے والی جگہ پر تحفظ فراہم کریں اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو چاہئے کہ وہ خواتین کی تعلیم پر بھی خاص توجہ دیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سدرہ ذاکر بٹ کا کہنا تھا کہ خواتین کی معاشرے میں اہمیت اجاگر کرنے کیلئے جہاں دنیا بھر میں عالمی دن منایا جاتا ہے، وہیں خواتین نے ثابت بھی کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

قدرت نے عورت کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، اگر وہ اپنی ان صلاحیتوں کا درست استعمال کرے تو بڑے سے بڑا پہاڑ سر کرسکتی ہے۔ سیکرٹری جنرل شیخ جعفر محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے اردگرد موجود خواتین کی عزت اور ان کا احترام کریں،وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ مرد اور عورت ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کام کریں۔ ترقی کی دوڑ میں جیت کے خواہشمند ملکوں کو خواتین کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے صنفی امتیاز کا خاتمہ کرتے ہوئے انھیں وہ تمام حقوق اور مراعات دینا ہوں گے، جو ان کا حق ہے۔ تمام شعبہ جات میں تقرری صنفی بنیادوں کے بجائے کارکردگی کی بنیاد پر کرنا ہوگی۔ واک میں دیگر افراد میں سلمان شاہ، چوہدری رفیق، ملک جمشید، میڈم نرگس، حافظ وقاص، نعمان شاہ اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -