حکومت معیشت کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اقدامات کرے،شیخ شبیر

  حکومت معیشت کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اقدامات کرے،شیخ شبیر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر شیخ شبیر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی حالات میں استحکام کی فضاء  کے قیام کیلئے یہ اقدام خوش آئند ہے۔ حکومت سیاسی محاذوں پر بحران سے نکلنے کے بعد ملکی معیشت کو بھی بحران سے نکالنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ حکومت اکنامک ریفارمز کرکے ٹریڈر اور ٹریڈ کو ترقی خوشحالی اور معاشی رفتار کو تیز ترین بنانے کا راستہ  نکالے۔ ملک میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ کرکے ٹیکس فری ٹریڈنگ کی پالیسی لی جائے۔

 کاروباری طبقے کو سرکاری دفتری امور میں بزنس فرینڈلی پالیسیز دے کر  ملکی معاشی ترقی کی بنیاد رکھی جائے۔ پاکستان میں تعلیم صحت روزگار انفراسٹرکچر کے مسائل کا بنیادی موجب غیر مستحکم معیشت ہے۔ معیشت تب تک نفع بخش سازگار حالات میں آکر خود کفیل نہیں ہوسکتی جب تک معاشی پالیسیز ٹریڈنگ فرینڈلی بنیادوں پر نہیں بنائی جائیں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -