نوشہرہ،خواتین کے پرس سے چوری کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

نوشہرہ،خواتین کے پرس سے چوری کرنیوالے گروہ کا سرغنہ گرفتار

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کلاں پولیس کی کامیاب کاروائی۔فلائنگ کوچ میں عورتوں کے پرس سے چوری کرنے والے گروہ کی سرغنہ گرفتار۔ملزمہ پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھی۔چند دنوں سے پولیس کو فلائنگ کوچز میں عورتوں کے پرس سے چوریوں کے وارداتوں کے رپورٹ موصول ہورہی تھی۔جو کہ عورتیں ہی کر رہی تھی۔عورتوں سے چوری کے وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ASP کینٹ وقاص رفیق نے جاوید اختر SHO نوشہرہ کلاں کو مطلوبہ گینگ کو ٹریس اور گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ملزمان کو ٹریس کرنے کیلئے لیڈیز پولیس کی خدمات کو بروئے کار لا کر ملزمان کے سرغنہ تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمہ نسرین زوجہ جاوید ساکن جہانگیرہ کو گرفتار کر لیا گیا۔نشاندہی پر لوٹی گئی 50 ہزار روپے برآمد۔ملزمہ پولیس کو چوری کے متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -