ہوا کا رخ تبدیل‘ پنجاب میں جلد تبدیلی نظر آئے گی‘ افتخار نذیر

 ہوا کا رخ تبدیل‘ پنجاب میں جلد تبدیلی نظر آئے گی‘ افتخار نذیر

  

 ٹھٹھہ صادق آ باد (نامہ نگار) اب ہوا کا رخ تبدیل ہو چکا ہے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات اور پنجاب حکومت کی تبدیلی سے اس کی جھلک سب کو نظر آ جائے گی عوام کی مشکلات کے دن اب ختم ہونے والے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر ایم این اے اور ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عطا الرحمن کے چھوٹے بھائی(بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

 چوہدری ضیا الرحمن سابق وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خانیوال و امیدوار چیئرمین تحصیل کونسل جہانیاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جبکہ اس موقع پر جہانیاں پریس کلب جہانیاں کے جنرل سیکرٹری قاسم علی۔را ندیم سابقہ چیئرمین ٹنگی و امیدوار ایم پی اے۔ را معین۔جنید۔ عبدالسلام ڈھلوں سابق وائس  چیئرمین. چوہدری عبداللہ سندھو۔چودھری نصیر فوجی۔حاجی صدیق ملانہ فیصل حمید چوھان ابوبکر ملانہ جام اعجاز سیٹھار۔شاکر محموداعوان۔ آفتاب اقبال۔میاں ناصر۔تنویر بلوچ۔چودھری محمد عثمان چوہدری عقیل احمد موجود تھے۔

افتخار نذیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -