اساتذہ سے زبردستی رقو م بٹورنے والے افسروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
ملتان(جنرل رپورٹر) ڈی پی آئی سکولز نے اساتذہ سے زبردستی پیسے وصول کرنے والے افسروں اور اساتذہ کے (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)
خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے، تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز کے افسروں، اساتذہ اور اے جی آفس کے عملے کی ملی بھگت سے ایک ارب سے زائد روپے کا فراڈ سامنے آیا تھاجس میں اساتذہ کو پہلے اضافی رقم جاری کردی گئی بعد ازں وہ خزانے میں جمع کرانے کے بجائے خود وصول کرلی گئیں، صرف جلالپور پیروالا میں 88لاکھ روپے ریکوری کے نام پر ہڑپ کئے گئے جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی آئی سکولز ساوتھ پنجاب نے سی ای او ایجوکیشن ملتان کو مراسلہ لکھ دیا کہ اس معاملے کی فوری انکوائری کرائی جائے اس کے ذمے داروں کا تعین کرکے ان کے نام اور انکے خلاف کارروائی کی رپورٹ ایک ہفتے میں ارسال کی جائے۔ملتان(جنرل رپورٹر) زکریا یونیورسٹی نے بی اے بی ایس سی کے ضمنی امتحان 2020اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام سالانہ امتحان2021کے داخلے کا شیڈول توسیع کردی مراسلے کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ اب 12مارچ مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 19مارچ اور تین گنا فیس کے ساتھ 26مارچ تک فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
حکم