حکومت خواتین کی ترقی‘ فلاح و بہبود کیلئے  عملی اقدامات کررہی ہے‘ مسز شاہدہ احمد

حکومت خواتین کی ترقی‘ فلاح و بہبود کیلئے  عملی اقدامات کررہی ہے‘ مسز شاہدہ ...

  

 خانیوال (بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہد ہ احمد نے کہا کہ دین اسلام نے خواتین (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

کو بنیادی حقوق دے کر انسانیت کو بلندی دی زمانہ جہالیت میں بچیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کر دیا جا تا تھا وہ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خواتین کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے جامع پروگرام رکھتی ہے اور ہر شعبے میں انہیں آگے لایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دیہات میں آج بھی کروڑوں خواتین بنیادی حقوق و سہولیات سے محروم ہیں حکومت انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے سنجیدگی سے عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے مو قع پر عالمی برادری کو بیدار ہونا ہو گا کشمیر میں خواتین پر ظلم اور غلامی کی طویل تاریک رات طاری ہے اسے ختم کرنے کے لیے عالمی برادری کو آواز بلند کرنا ہوگی اور اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -