کسی کو زبردستی وائی ڈی اے پر قابض نہیں  ہونے دینگے‘ صدر ڈاکٹر دانش اعوان‘ حامد  جگ‘ بلال باجوہ اور دیگر کا بہاولپور میں خطاب  مقامی رہنماؤں کی طرف سے تفصیلی بریفنگ

کسی کو زبردستی وائی ڈی اے پر قابض نہیں  ہونے دینگے‘ صدر ڈاکٹر دانش اعوان‘ ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وائی ڈی اے کی بنیادوں میں ینگ ڈاکٹرز کاخون شامل ہے کسی کوزبردستی وائی ڈی اے پر(بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

قابض نہیں ہونے دیں گے تین ماہ میں پورے پنجاب کے الیکشن مکمل کرواکر جمہوری عمل کوپروان چڑھائیں گے خودساختہ تنظیم سازی کے کلچرکوختم کرکے وائی ڈی اے کے تشخص کوبحال کرانااولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کااظہار صدروائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹردانش اعوان مرکزی و سینئررہنماوائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹرحامد جگ نائب صدروائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹرمحمدبلال باجوہ، ڈاکٹرخلیق الرحمن گجر، ضلعی رہنماوائی ڈی اے ڈاکٹرشہبازحسین بندیشہ نے بی وی ایچ میں پنجاب کی صوبائی قیادت کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقامی رہنماؤں نے صوبائی قیادت کوپھولوں کے ہار پہنائے اوران کی آمد پرخوب نعرے بازی کی مرکزی رہنماوائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹرحامد جگ نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے وائی ڈی اے پرزبردستی قابض ٹولہ نے وائی ڈی اے کوذاتی مفادات کی خاطراستعمال کرکے ینگ ڈاکٹرز کومسائل سے دوچارکردیاہے جوکہ ینگ ڈاکٹرز کیلئے المیہ ہے انہوں نے کہاکہ وہ پنجاب بھرمیں سلیکشن کی بجائے الیکشن منعقد کراکرجمہوری نظام لاناچاہتے ہیں تاکہ وائی ڈی اے کاپراناوقار بحال اورڈاکٹروں کے مسائل حل ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں کسی بھی گروپ سے کوئی غرض نہیں جمہوری طریقے سے جوبھی گروپ کامیاب ہوگاانہیں ویلکم کہیں گے۔ صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹردانش اعوان نے کہاکہ  پنجاب بھرکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں وائی ڈی اے کے باقاعدہ الیکشن کرانے کافیصلہ کرلیاہے17 مارچ سے شروع ہوکرتین ماہ میں پورے پنجاب میں الیکشن مکمل کرادیئے جائیں گے اس کے بعدپنجاب میں بھی باقاعدہ جمہوری طریقے سے تنظیم سازی مکمل کی جائیگی۔اس موقع پرنائب صدروائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹربلال باجوہ رہنماوائی ڈی اے بہاولپورڈاکٹرشہباز حسین بندیشہ نے بھی بی وی ایچ کی سیاسی صورتحال اورڈاکٹروں کے مسائل بارے مرکزی قیادت کوآگاہ کیا۔اس تقریب میں ڈاکٹرمحسن سجاد جوئیہ، ڈاکٹرمحمدزین گل، ڈاکٹرذیشان ملک، ڈاکٹرعطااللہ جٹ، ڈاکٹراخترنواز، ڈاکٹرفہدچٹھہ سمیت کثیرتعداد میں ڈاکٹروں نے شرکت کی اورصوبائی قیادت کوبھرپورتعاو ن کایقین دلایا۔

بریفنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -