اندھے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، آلہُ قتل برآمد
پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندھے قتل کیس میں ملوث ملزم کا سراغ لگاکر اسے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کا تعلق پشاور کے نواحی علاقہ نودیا پایان پشتخرہ سے ہے جس نے زبانی تکرار پر مقتول فیصل نامی جوان کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا جس کے قبضے سے آلہُ قتل پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے ملزم کے خلاف مزید تفیش شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی جمشید عالم ولد مومن سکنہ نودیہ پایان نے مورخہ 25 فروری کو تھانہ پشتخرہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ایس پی کینٹ محمد طاہر شاہ وزیر نے نوجوان کے قتل واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے یس پی حیات آباد ناصر محمود، ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حفیظ الرحمان اورتفتیشی عملہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر انہیں ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقتولین کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران اندھے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر ملزم حذیفہ ولد عبدالحلیم کو گرفتار کر لیا گیا جس نے زبانی تکرار پر مقتول فیصل نامی جوان کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا جس کے قبضے سے آلہُ قتل پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مزید تفیش شروع کردی گئی ہے۔