محمود کوٹ: حوالات میں بند ملزم کی ٹک  ٹاک ویڈیو سامنے آگئی‘ ڈی پی او کا نوٹس

محمود کوٹ: حوالات میں بند ملزم کی ٹک  ٹاک ویڈیو سامنے آگئی‘ ڈی پی او کا نوٹس

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ کے مضافات میں تھانہ محمودکوٹ کی حوالات میں بند ملزم کی ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آگئی(بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

۔ تفصیل کے مطابق طارق تھانہ محمودکوٹ میں مقدمہ نمبر 48/21 میں قتل کا نامزد ملزم ہے، ملزم طارق کی حوالات میں سگریٹ کے کش لگاتے ہوئے ٹک ٹاک وڈیو بنانے کی وڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او مظفرگڑہ محمد حسن اقبال نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او نے زمہ واران کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ دیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوری طور پر ڈی پی او نے محرر اور حوالات سنتری کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ اور مقدمہ کے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -