مشہور عامر تہکالی کیس، نامز د پولیس اہلکاروں کی ضمانت کنفرم 

  مشہور عامر تہکالی کیس، نامز د پولیس اہلکاروں کی ضمانت کنفرم 

  

 پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد محمود خٹک نے مشہور عامر تہکالی کیس میں نامزد دو پولیس  اہلکاروں کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ملزمان ظہور اور بلال کی جانب سے کیس کی پیروی دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ نے کی استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق ایس ایچ او یکہ توت عمران الدین کے ہمراہ عامر تہکالی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اس کو وائرل کردیا جس پر عمران الدین سمیت ان دو ملزمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ واقعہ ستمبر کے مہینے میں پیش ایا اور اس کیلئے خصوصی جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تاہم جب عامر تہکالی کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے ملزمان ظہور اور بلال پر دعویداری ظاہر نہیں کی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ درست ہے کہ یہ دونوں عمران الدین ایس ایچ او کے گنرز تھے تاہم وہ اس جرم میں انکے معاون نہیں تھے انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اس کیس کے مرکزی ملزمان پہلے ہی ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں دانیال اسدچمکنی نے عدالت کو بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ جو ویڈیو کی ریکارڈنگ کی گئی ہے اور ایف ایس ایل رپورٹ پیش کی گئی ہے اس میں بھی ان ملزمان کا کردار نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے اپنے موبائل سے انکی ویڈیو بنائی ہے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ  نے چونکہ مرکزی ملزمان کی ضمانت منظور کی ہے اس لئے ان دو کو پابند سلاسل نہیں رکھا جا سکتا عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دونوں ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دیئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -