میڈیکل کوٹہ، لسٹ میں ردو بدل سے 16قبائلی طلبائدداخلوں سے محروم

  میڈیکل کوٹہ، لسٹ میں ردو بدل سے 16قبائلی طلبائدداخلوں سے محروم

  

  مہمند(نمائندہ پاکستان) میڈیکل کوٹہ کا ضلعی انتظامیہ اور ڈائیریکٹوریٹ لسٹ میں واضح ردوبدل سے 16قبائلی طلباء داخلوں سے محروم۔ قبائلی طلباء کے جگہ دوسرے افرادٹھونس دی ہیں۔طلباء اور والدین کا الزام۔ ضلع بھر کے میڈیکل طلباء کیلئے مختلف کالجوں میں 35 کوٹہ مختص کیا گیا تھا۔جن کیلئے مقامی 110طلباء نے کا غذات جمع کی تھی۔جن میں 35طلباء کو میرٹ کے بنیادپر ضلعی انتظامیہ نے نامزد کیں تھے۔مگر لسٹ کو ڈائیریکٹوریٹ ارسال ہونے کے بعد وہاں 35میں سے سولہ کو نکال کر ان کی جگہ دوسرے افراد کو ٹھونس کر غلط طریقے سے شامل کیا گیا۔جبکہ جعلی امیدوار اپنے تصدیق کی عمل سے کتراتے ہیں۔جن سے باقی طلباء کے داخلے بھی التوا کا شکار ہے۔ کیونکہ غیر مقامی طلباء قبائلی کوٹہ پر داخلے کیلئے مختص سہولیات سے استفادہ لیناچاہتے ہیں۔ان الزام کا اظہار میڈیکل کوٹہ کے نامزد طلباء نے والدین سمیت مہمند پریس کلب میں بیان کرتے ہوئے کہا۔ کہ چور درواز ے سے داخل کردہ طلباء کے نام کو فوری لسٹ سے خارج کرکے مستحق طلباء کے نام واپس شامل کیا جائے۔جبکہ مذکورہ مسئلے پر 9مارچ کو پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہونے والے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -