شادی تقریب پر چھاپہ‘ دولہا اور دیگر تماشائی فرار‘ ایک گرفتار 

شادی تقریب پر چھاپہ‘ دولہا اور دیگر تماشائی فرار‘ ایک گرفتار 

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے نواحی موضع ڈوگر کلاسرہ  میں غلام محمد بھٹی کے بیٹے شیراز بھٹی کی شادی تھی کہ دولہا نے ڈانسرز کو بلاکر پارٹی کا اہتمام کیا جس میں تیز آواز میں میوزک بھی چلایا جا رہا تھا کہ اہل علاقہ نے 15 پر کال کر دی،پولیس نے پارٹی میں چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی ڈانسرز سمیت تماشائیوں کی دوڑیں لگ گئیں جب کہ دولہا شیراز (بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

بھٹی سمیت اس کا والد غلام محمد بھٹی بھی موقع سے فرار ہوگئے،پولیس سنانواں نے ایک تماشائی وقاریونس کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ موقع سے ساونڈ سسٹم سمیت رکشہ، جرنیٹر بھی قبضہ میں لے لیا، پولیس سنانواں نینامعلوم خاتون ڈانسر، دولہا کے والد غلام محمد بھٹی سمیت دولہا شیراز بھٹی اور تماشائی وقار یونس  کے خلاف مقدمہ نمبر 133/21زیر دفعہ 2015/6/6/7/82016کے تحت درج کرکے نہ معلوم نہ صرف خاتون اور اس کے والد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

شادی تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -