میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں  معروف گلوکار پٹھانے خان کی آج 21 ویں برسی‘ کوٹ ادو میں تقریب کا اہتمام

میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں  معروف گلوکار پٹھانے خان کی آج 21 ویں برسی‘ ...

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) معروف گلوکار پٹھانے خان کی 21ویں برسی آج منائی جائے گی،صدارتی ایوارڈ یافتہ برصغیر(بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

 پاک و ہند کے عظیم گلوکار پٹھانے خان کی21 ویں برسی پررائل پیلس میرج ہال کوٹ ادو میں بعد نماز عشاء ایک تقریب منعقد ہوگی جس میں جس میں معروف فنکار،شعراء کرام اور اداکار اور سیاسی وسماجی شخصیات شرکت کریں گے، اس موقع پر پٹھانے خان کی فنی زندگی کے حوالے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گاجبکہ صبح کے وقت ان کے گھر میں قرآن خوانی کی جائے گی، پٹھانے خان 1926ء کو کوٹ ادو کی بستی تمبو والی میں پیدا ہوئے تھے اور انکا اصل نام غلام محمد تھا،انہیں غزل، کافی، لوک گیتوں پر بے حد کمال حاصل تھا، پٹھانے خان نے کئی دہائیوں تک اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا اور خواجہ غلام فرید، بابا بلھے شاہ، مہر علی شاہ سمیت کئی شاعروں کے عارفانہ کلام کو گایا، جس پر حکومت نے اس نامور گلوکار کو 1979ء میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا،پٹھانے خان نے 79 مختلف ایوارڈز حاصل کیے اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو بھی لوک گلوکار کی دل میں اترنے والی آواز کے معترف تھے جن کے فن کلام کو ان کے دیرینہ دوست اور بیٹے زندہ رکھے ہوئے ہیں،پٹھانے خان کی آواز میں درد کے ساتھ بے پناہ کشش بھی تھی اور اسی لیے ان کا عارفانہ کلام سنتے ہی سامعین پر رقت طاری ہو جاتی ہے،ان کے مشہور صوفیانہ کلام میں ”میڈا عشق وی توں میڈا یار وی توں“ الف اللہ چنبے دی بوٹی مرشد من وچ لائی ہو“ ان کی دنیا بھر میں شہرت کا باعث بنا،اس کے علاوہ ”جندڑی لئی تاں یار سجن، کدی موڑ مہاراں تے ول آوطن“آ مل آج کل سوہنا سائیں“ وجے اللہ والی تار“ کیا حال سناواں“میرا رنجھنا میں کوئی ہور“ اور دیگر ان کے مشہور گیتوں میں شامل ہیں،پٹھانے خان 74سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد 9مارچ 2000میں انتقال کرگئے لیکن ان کے فن کے سحر میں مبتلا مداحوں نے کوٹ ادو کے تاریخی بازار کو پٹھانے خان چوک کے نام سے منسوب کر دیا،جہاں انکی یادگار بھی بنائی گئی ہے۔

برسی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -