سابق ڈی ایس پی انتقال کرگئے
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے معروف سیاسی شخصیات اور سابق ڈی ایس پی شیخ فرید خان انتقال کرگئے،مرحوم سابق ناظم ملک خیل عطاء اللہ خان،ڈاکٹرعنایت اللہ،نجیب اللہ کے والد تھے،مرحوم کو گزشتہ روز نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، مر حوم کے نماز جنازہ میں سیاسی جماعتوں قائدین،وکلاء،صحافیوں،علماء،عزیزواقارب سمیت زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔مرحوم کی فاتحہ خوانی گٹ سر ملک خیل کوٹکے میں اداکی جارہی ہے۔