منڈیوں میں سبزیاں سستی‘ مارکیٹ میں ریٹ  ڈبل کاشتکار‘ صارفین کنگال‘ انتظامیہ غائب

منڈیوں میں سبزیاں سستی‘ مارکیٹ میں ریٹ  ڈبل کاشتکار‘ صارفین کنگال‘ ...

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار) منڈیوں میں سبزیاں سستی جبکہ مارکیٹ میں ریٹ ڈبل ہوگیا ہے‘ کاشتکار اور صارفین کنگال(بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

 ہوگئے، آل پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ، ڈویژنل آرگنائزر قاضی سرفراز حسین، ضلعی صدر مظفرگڑھ حاجی اختر سکھیرا، ضلعی جنرل سیکرٹری رانا افتخار احمد نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ کے اجارہ دارانہ نظام کی وجہ سے کاشتکاروں سے دس بیس اور پچاس روپے فی پانچ کلو خریدی جانے والی سبزیاں، مارکیٹ میں ٹرپل ریٹ پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ صوبہ بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کے عہدے داران بھی ذاتی مفاد کی خاطر کاشتکاروں کو اس ظالمانہ نظام کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں،کاشتکار اپنی مدد آپ کے تحت شہریوں کو تازہ سبزیاں کھلا رہے ہیں، محکمہ زراعت کا عملہ آج تک سبزی والوں کے پاس نہیں آیا، محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف صرف گندم اور کپاس کے کے کاشتکاروں کے پاس جا کر اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے۔ رانا امجد ایڈووکیٹ نے کہا چالیس پچاس روپے فی کلو سبزی جو بیچی جاتی ہے اس کے کاشتکار کو سات روپے فی کلو کے ملتے ہیں جبکہ کاشتکاروں کو سبزی کی فصلوں کی کاشت کے زرعی لوازمات مہنگے داموں ملتے ہیں، کسانوں کو سبزی کی فصلوں کی پیسٹ سکاوٹنگ یا نگرانی سمیت تمام امور اپنی مدد آپ کے تحت کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کو سبزی کی فصل پر حملہ آور بیماریوں کا جدید طریق ہائے علاج بتایا جائیاور کاشتکاروں کا استحصال کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -