شبقدر،گورنمنٹ شہید شریف اللہ درانی ہائی سکول کے طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق

شبقدر،گورنمنٹ شہید شریف اللہ درانی ہائی سکول کے طالب علم میں کورونا وائرس ...

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)گورنمنٹ شہید سیف اللہ درانی ہائی سکول شبقدر کی چھٹی کلاس کے طالب علم میں کرونا وائرس کی تصدیق۔چھٹی کلاس کے طلباء سے چند دن قبل ٹیسٹ نمونے لیے گئے تھے جس میں سے ایک طالب علم میں کرونا وائرس کی تصدیق ھوئی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ ہائی سکول شبقدر فورٹ کے چند طلباء کے کورونا ٹسٹ کئے گئے جسمیں چھٹی جماعت کے طالب علم سعید اللہ ولد صفت گل سکنہ پہلوان قلعہ کا ٹسٹ رزلٹ مثبت آیا۔پرنسپل نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ھوئے پوری کلاس کی چھٹی کردے کر طلباء کو خود کو قرنطائین کرنے کی ہدایت کی۔ٹی ایم اے شبقدر نے پورے سکول میں احتیاطی تدابیر کے طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ کا اسپرے شروع کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -