غلنئی کامرس کالج طلباء کا سکالر شپ عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ 

غلنئی کامرس کالج طلباء کا سکالر شپ عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند(نمائندہ پاکستان)غلنئی کامرس کالج طلباء کا سکالر شپ عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ۔طلباء نے مین پشاور باجوڑ شاہراہ کو ہر قسم آمد ورفت کیلئے بند کررکھا۔مقامی انتظامیہ کے یقین دہانی پر شاہراہ کو آمد ورفت کیلئے کھول دیا گیا۔مذکورہ مسئلہ اگر تین دن میں حل نہ ہوا۔تو واپس روڈپر نکل آئیں گے۔طلباء کا ڈیڈلائن۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ منجمنٹ سائنسز غلنئی کالج کے طلباء سالانہ سکالر شپ کے عدم فراہمی کے خلاف مین پشاور باجوڑ شاہراہ پر نکل آئے اور مذکورہ شاہراہ کو ہر قسم آمد ورفت کیلئے بند کررکھا ہے۔مظاہرین طلباء کا مطالبہ تھا کہ کورونا کا جوازبنا کر متعلقہ محکمے نے سالانہ سکالر شپ روک لی ہیں۔سکالر شپ بندش سے طلباء مختلف مسائل کا سامنا ہے۔جن کے بناء طلباء احتجاج پر مجبور ہوگئے۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کے یقین دہانی پر طلباء نے احتجاج ختم کرکے شاہراہ کو آمد ورفت کیلئے کھول دیا۔مگر مسئلہ کو تین دن میں حل نہ ہونے کی صورت میں واپس سڑکوں پر نکلنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔