ہنگو،ٹاؤن شپ سکیم،مزید 8 صارفین کو الاٹمنٹ لیٹرز جاری
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ ہنگو ٹاون شپ کے الاٹیز کو الاٹمنٹ لیٹرز دینے کے تسلسل میں آج سوات میں بھی مزید 8 صارفین کو الاٹمنٹ لیٹرز جاری کردئیے گئے۔ موجودہ حکومت غریب و بے گھر افراد کے اپنے گھر کا خواب حقیقت میں بدلنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ محکمے و ادارے بہتر عوامی مفاد کی خاطر تیز تر سروس ڈیلیوری یقینی بنارہی ہیں۔ اداروں میں شفافیت اور عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا عزم و منشور ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرِ ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے پیر کے روز ریجنل فیسلیٹیشن سنٹر سوات میں ہنگو ٹاون شپ کے 8 الاٹیز کو الاٹمنٹ لیٹرز دینے کے موقع پر کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نادرخان رانا کے علاوہ منیجر ریجنل فیسیلیٹیشن سنٹر سوات کرامت علی اور پی ایچ اے افسران نیاز علی خان و امان الحق بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر صوبائی وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ پراونشل ہاوسنگ اتھارٹی نے صارفین کی آسانی کیلئے پشاور، کوہاٹ، ایبٹ آباد اور سوات میں ریجنل فیسیلیٹیشن سنٹرز قائم کئیں ہیں جہاں سے مدد لیتے ہوئے عوام صوبے میں جاری کسی بھی منصوبے میں فنانس، بینک ہوم فنانس سہولت، پلاٹس الاٹمنٹ، پلاٹس منتقلی اور کینسلیشن وغیرہ امور سے متعلق استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات سے پہلے پشاور فیسیلیٹیشن سنٹر میں بھی ہنگو ٹاون شپ کے 8 الاٹیز کو الاٹمنٹ لیٹرز دئیے گئے تھے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ فیسیلٹیشنز سنٹرز سے نا صرف کام میں تیزی آئے گی بلکہ ان کی توسط سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت پیشرفت میں بھی مدد ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ میں ہی ایبٹ آباد اور کوہاٹ ریجنل فیسیلیٹیشنز سنٹرز سے بھی وہاں کے رہائشی افراد ہنگو ٹاون شپ میں خریدی ہوئی پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹر کے حصولی کے تقریبات منعقد ہوں گے۔ انہوں نے ریجنل فیسیلیٹیشن سنٹر سوات میں ہنگو ٹاون شپ کے الاٹیز کو الاٹمنٹ لیٹرز کی موصولی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہاوسنگ نے بے گھر غریب و متوسط آمدنی والے افراد کیلئے بینک ہوم فنانس سہولت کا بھی آغاز کیا ہے جس کی رو سے وہ پلاٹ خریداری سمیت تعمیراتی کام کیلئے آسان شرائط و مناسب اقساط پر قرضہ وصول کر سکتے ہیں۔