سرائے نورنگ،گھریلو  تنازعہ پر فائرنگ،خاتون  جاں بحق،راہگیر زخمی

    سرائے نورنگ،گھریلو  تنازعہ پر فائرنگ،خاتون  جاں بحق،راہگیر زخمی

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نورنگ سبزی منڈی میں خواتین کے تنازع پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ سولہ سالہ نوجوان راہگیر زخمی ہوگیا۔اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ کشمیرہ بی بی زوجہ گل زعلی خان سکنہ تاجبی خیل بیٹنی حال زاہد آباد نورنگ نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز وہ اپنے شوہر گل زعلی خان اور بیٹے حمزہ علی کے ہمراہ سوداسلف خریدنے کی غرض سے سبزی منڈی نورنگ میں موجود تھی۔کہ مبینہ ملزمان شمال خان،سیمول خان،نظام خان،نیمورخان اور احسان اللہ پسران بادشاہ خان سمیت رشتہ دار صابرشاہ ولدمنظراورآدم خان ولد راجوگل سکنہ تاجبی خیل بیٹنی مسلح موٹر سائیکلوں پر آئے اور موٹرسائیکلوں سے اترکر فورا ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا شوہر گل زعلی خان جاں بحق ہوگیا جب کہ ایک راہگیر سولہ سالہ نوجوان شاہد اللہ ولد گل اسلم سکنہ خانزاد خیل حال کوٹکہ خان بہادر نورنگ زخمی ہوگیا اور مبینہ ملزمان موقع واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق مدعی کشمیرہ بی بی نے مزیدبتایاکہ مقتول شوہر نے ان کوگھرسے بھگاکرلایاتھا اس پر واقعہ رونماہوا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -