پشاور یونیورسٹی کے طلبہ تنظیموں کا طالبعلم کے قتل کیخلاف احتجاج 

پشاور یونیورسٹی کے طلبہ تنظیموں کا طالبعلم کے قتل کیخلاف احتجاج 

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی کے مختلف طلبہ تنظیموں نے کی جانب گزشتہ روز پولیس کی فائرنگ سے جان بحق ہونیوالے نوجوان طالب علم مبشر وزیر کے قتل  کے خلاف یونیورسٹی جی ٹی روڈ بند کر کے لاش سمیت احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں کثیر تعداد میں یونیورسٹی کے طلباء اور مقتول کے رشتہ داروں اور والدین نے شرکت کی اور پولیس گردی کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز فقیر آباد میں پولیس نے یونیورسٹی طالب علم مبشر وزیر کو قتل کیا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ مقتول مبشر وزیر گاؤں سے پڑھنے کیلئے ایا تھا لیکن پولیس کے بھیڑیوں نے اسے قتل کر کے اسکے خاندان والوں پر ظلم ڈھایا ہے انہوں نے کہا کہ مثالی پولیس نے اس سے قبل بھی دو طلبہ کو  قتل کیا گیا ہے جو تحریک انصاف کی حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مبشر وزیر کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے اور واقعہ میں  ملوث پولیس اہلکاروں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔  مظاہرین کی جانب سے یونیورسٹی روڈ بند کرنے سے طویل دورانیہ کیلئے ٹریفک معطل رہی جسکے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -