ڈیرہ: حنیف پتافی سے مذاکرات‘ تعلیمی بورڈ ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال ختم 

ڈیرہ: حنیف پتافی سے مذاکرات‘ تعلیمی بورڈ ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال ختم 

  

ڈیرہ غازی خان‘ جام پور (سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار) سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے ہتک آمیز رویہ کے خلاف بورڈ ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھی ہوئی تھی جس سے طلبہ و طالبات کو پریشانی کا سامنا تھا جس (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

پر مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پہنچ گئے اور ہڑتالی کیمپ میں ملازمین سے صورتحال بارے آگاہی لی جس پر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اقبال کھوسہ، جنرل سیکرٹری الحاج محمد بلال جوئیہ، سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد نصراللہ سندھ اور ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے ہڑتال کی وجوہات بیان کرتے ہوئے سیکرٹری کے تبادلے کا مطالبہ کیا جس پر مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خا ن پتافی نے یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتہ کے اندر محمد بلال شاہین کا تبادلہ کر دیا جائے گالیکن ہڑتال کی وجہ سے سائلین کو کافی پریشانی ہو رہی ہے اس لیے احتجاج ختم کر دیں مشیر صحت حنیف پتافی کی یقین دہانی پر ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی اس موقع پر محمد ظہیر فاروقی نے کہا کہ ملازمین اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر دفتری امور سر انجام دیتے ہوئے علامتی ہڑتال جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر گو  بلال شاہین گو کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ بعدازاں سینئر سٹاف ایسوسی ایشن اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے  اور سیاہ پٹیاں باندھ کر دفتری امور سر انجام دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جبکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے دلی سکون حاصل کیا جاسکتا ہے۔ شاہ جمالی خاندان کی علاقہ میں تعلیم۔ ہیلتھ اور غربت کو مٹانے اور غریب ومفلس بچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مشیر صحت پنجاب سردار حنیف خان پتافی نے مرشد اباد میں شاہ جمالی ٹرسٹ کے زیر اہتمام فری ائی کیمپ کے اختتام کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر شاہ جمالی ٹرسٹ کے چیرمین پیر خواجہ قمرالدین شاہ جمالی۔ پیر سید معین الدین شاہ جمالی۔ شاہ جمالی ٹرست کے خادم اعلی غلام اکبر نظامی۔ حافظ بلال احمد کھوکھر۔ یوسف خان۔ حسین فریدی کھچیلہ ودیگر موجود تھے۔انہوں نے کہا غریبوں کی خدمت کرنے سے دوہری خوشی ملتی ہے۔ پنجاب حکومت غربت کے خاتمہ او ر زیادہ سے لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دیلزپر پہنچانے کے لیے کئی عملی اقدامات کر رہی ہے۔ سماجی تنظیموں کا کردار بھی نمایاں ہے۔ شاہ جمالی ٹرسٹ کے چیرمین پیرخواجہ قمرالدین شاہ جمالی نے مشیر وزیراعلی پنجاب کو بتایا کہ پورے پاکستان سے بچے فری دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ فری کیمپ میں کراچی سے ڈاکٹر تشریف لائے‘ مفت آئی اپریشن کے لیے لینز اور کھانا فری دیا جارہا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ رجسٹر ڈ ہو چکے ہیں۔

ہڑتال ختم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -