صوبائی منیجمنٹ سروسز کے خواہشمند امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد میں دو برسوں کی رعایت

صوبائی منیجمنٹ سروسز کے خواہشمند امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد میں دو ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)تمام صوبائی منیجمنٹ سروسز کے خواہشمند امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد میں دو برسوں کی رعایت سے متعلق صوبائی حکومت کے فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے اشتہار نمبر04/2020کے سلسلے میں ایک اضافی رعایت جاری کی ہے۔ جس میں اوور ایج(زائد عمر) ہونے کے باعث اپنی ای۔ درخواستیں جمع نہ کرنے والے امیدواروں کو 08مارچ 2021تک دس دنوں کی رعایت دی گئی۔ مذکورہ بالا اضافی رعایت کے نتیجے میں مجاز حکام نے عوام کے وسیع تر مفاد میں مناسب انتظامات کرنے کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کی مجوزہ تاریخ:۔ 11اپریل 2021کو ملتوی کر دیا ہے۔ جبکہ نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ اس ا مر کا اعلان کنٹرولر امتحانات، خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -