کل اے این پی افغان سرحد پر آزاد تجارت کے حق میں مظاہرہ کریگی 

کل اے این پی افغان سرحد پر آزاد تجارت کے حق میں مظاہرہ کریگی 

  

شبقدر (نمائندہ اخبار خصوصی) عوامی ننیشنل پارٹی 10 مارچ کو پاک افغان سرحد پر آزاد تجارٹ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ شبقدر اور چارسدہ سے سینکڑوں کارکن پرآمن احتجاجی مطاہرے میں جلوس کی شکل میں شرکت کیلئے تیاری مکمل کر چکے ہیں۔ صوبے کو معاشی و اقتصادی طور پر کمزور کرنے کی قطعی اجازت نہیں دی جائیگی،عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خواء میں آزاد تجارت کیلئے سازگار ماحوال کی فراہمی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار شبقدر گڈز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر اورعوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء جنگریز خان نے اپنے ایک پریس کانفرنس میں کی۔ انہوں نے کہا کہ آج صوبہ کی اقتصادی صورتحال غیر تسلی بخش اور کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ تمام کاروباری طبقہ پریشانی اور کسمپرسی کا شکار ہیں لیکن حکومت کو ملکی معشیت کا خیال تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواء کے تمام تجارتی مراکز بند پڑے ہیں جبکہ افغانستان سے تجارتی راستے  پرکاروباری طبقوں کیلئے مشکلات میں اضافہ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے تجارتی سرگرمیوں میں مشکلات کی وجہ سے تجارت نہ ہونے کے برابر رہ چکی ہیں جس کا خیبر پختون خواہ کی تجارت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ افغانستان سے تجارت کے بندش سے ٹرانسپورٹ سب سے زیادہ متاثر ہوا اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد فاقوں کا شکار ہیں ان خالات میں عوامی نیشنل پارٹی کا آزاد تجارت اور صوبے کے اقتصاد کی بہتری کے خاظر تورحم باڈر پر منعقدہ احتجاجی جلہ میں صوبہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن اور کاروباری طبقوں سے تعلق رکھنے والے شریک ہونگے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -