بھا ری مقدار میں ایمیونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

بھا ری مقدار میں ایمیونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاعات پر تھانہ متنی کی حدود میں کامیاب کارروائی کے دوران غیر قانونی بھاری مقدار میں ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم سوزوکی کے ذریعے ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 39 ہزار مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ملزم کا تعلق صوابی سے ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی بڈھ بیر ریاض خان خلیل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی ملک احمد نے ارباب ٹاپو چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک سوزوکی نمبری 1179 کو روک کر گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں غیر قانونی 39 ہزار کارتوس برآمد کرکے ملزم عدنان خان ولد تاج اکبر سکنہ صوابی کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزم سوزوکی کے ذریعے ایمیونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 39 ہزار مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزم کا تعلق صوابی سے ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔