سیکرٹری پراسیکیوشن بلوچستان ڈاکٹر عمر خان بابر کا تبادلہ غیر قانونی قرار

  سیکرٹری پراسیکیوشن بلوچستان ڈاکٹر عمر خان بابر کا تبادلہ غیر قانونی قرار

  

 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے سیکرٹری پراسیکیوشن بلوچستان ڈاکٹر عمر خان بابر کا تبادلہ غیر قانونی قراردیتے ہوئے تبادلہ کیخلاف سیکرٹری پراسیکیوشن کی اپیل منظور کر لی۔ پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس مظاہر علی نقوی نے کہاکہ صوبائی سیکرٹری کا ہر دو ماہ بعد چھ مرتبہ تبادلہ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ سرکاری ملازمین کا اس انداز سے تبادلہ انیتا تراب فیصلہ کی خلاف ورزی ہے،انیتا تراب فیصلہ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ حکام انیتا تراب فیصلہ کی عمل در آمد کے پابند ہے۔

تبادلہ غیر قانونی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -