پیپلز پارٹی کی ذمہ دارانہ قیادت پاکستان کی مثبت پہچان، نیئر بخاری 

پیپلز پارٹی کی ذمہ دارانہ قیادت پاکستان کی مثبت پہچان، نیئر بخاری 

  

 اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر بخاری نے کہا ہے کہ وزراء بھی کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ خان صاحب مافیاز کو چھوڑیں عوام کیلئے کچھ سوچیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث تبدیلی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ ملک تھانیدارانہ رویہ سے نہیں ہوشمندی اور دانشمندی سے چلتے ہیں وزیراعظم کا ناقابل اصلاح ہونے کا تاثر روز بروز گہرا ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ نفرتوں کے بیج بونا ملک و ملت دشمنی ہے پارلیمنٹ کو عزت دو کا کہا جائے تو آصف زرداری کے خلاف الزام تراشی کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی عزت توقیر تکریم یاد کرائی جائے بلاول بھٹو ہدف تنقید بنائے جاتے ہیں بھٹو خاندان قومی خدمات قربانیوں اور جدوجہد کا دوسرا نام ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی ذمہ دارانہ قیادت پاکستان کی مثبت پہچان ہے بغض عناد اور دشمنی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

نیئر بخاری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -