بہاولپور: اسماعیل ٹاؤن میں ایک ہفتہ سے گیس سپلائی بند‘ شہریوں کا احتجاج 

بہاولپور: اسماعیل ٹاؤن میں ایک ہفتہ سے گیس سپلائی بند‘ شہریوں کا احتجاج 

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) اسماعیل ٹاون میں گھریلو صارفین کو گزشتہ ایک ہفتہ سے گیس کی سپلائی بند ہوہے جس کی وجہ سے شہریوں کھانا پکانے میں میں شدید دشواری کا سامنا ہے، جبکہ گیس کی بندش کے باعث بچوں کوسکول(بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

 بھیجنا مشکل ہوچکاہے شہریوں کاکہنا ہے اسماعیل ٹاون میں گزشتہ ایک ہفتہ سے گیس کی سپلائی بند ہوچکی ہے شہریوں نے بتایاکہ سوئی سدرن گیس کے شکایتی نمبر پر ایک ہفتہ قبل شکایت درج کرائی گئی لیکن ہماری کہیں شنوائی نہیں ہوئی سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، صارفین کے مطابق ایل پی جی مہنگی ہونے کی وجہ سے ان کا گھریلو بجٹ متاثر ہورہا ہے اور امور خانہ داری کی انجام دہی مشکل ہورہی ہے شہریوں نے فی الفوراصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔

سپلائی بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -