وائلڈ لائف ٹیمیں غائب‘ شکاری متحرک

وائلڈ لائف ٹیمیں غائب‘ شکاری متحرک

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)محکمہ وائلڈ لائف ملتان کے افسران سمیت فیلڈ سٹاف کی عدم دلچسپی اور روایتی سستی کے باعث(بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

 دریائے چناب کے جنوبی اور مشرقی کناروں پر مرغابی کے شکاریوں کی بڑی تعداد شکار کرنے لگی ہے جنوبی پنجاب میں یکدم موسم تبدیل ہونے کی وجہ سے روسی ریاستوں سے آنے والے پرندے دوبارہ واپس جانے لگے ہیں جن کوشکاری شکار کرنے لگے ہیں. ملتان میں ہیڈ محمد والہ پل کے دونوں کناروں پر مرغابی کے شکاریوں نے رات کے آخری پہر میں ڈیر ے ڈال کرمرغابی کاشکار کھل عام کرنے لگے ہیں ملتان کے شکاریوں کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان کے شکاریوں کے ساتھ دیگر علاقوں کے شکاری بھی شکارکھیل رہے ہیں کیونکہ ملتان سے مرغابی واپس جاتی ہے مرغابی کامخصوص روٹ ہے جبکہ محکمہ وائلڈ لائف ملتان کے افسران دفتر تک محدودہوکررہے گئے ہیں اس طرح مرغابی کاشکار زور شور سے کھیل جارہا ہے اس سلسلے میں محکمہ کے حکام کاکہنا ہے کہ ملتان کی حدود میں مرغابی کاشکار نہیں ہوتا ہے ضلع مظفرگڑھ کی حدود میں شکار کھیلا جارہا ہے

متحرک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -