کرم پور: نوسرباز بینک سے ساڑھے تین لاکھ روپے لیکر فرار 

کرم پور: نوسرباز بینک سے ساڑھے تین لاکھ روپے لیکر فرار 

  

کرم پور (نامہ نگار)  ماسک پہنے نو سر باز یو بی ایل بینک کرم پور سے کسٹمر کی بھاری رقم لے کر فرار ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق سجاد ٹریڈر ز کا ملازم اجمل ساڑھے تین لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کیلئے آیا۔رقم کاؤنٹر نمبر 1پر شاپر میں موجود کیش رکھ کر دوسرے کاونٹر سے رسید لینے چلا گیا۔اسی دوران نوسر باز شاپر میں موجود رقم لے کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے ڈی ایس پی میلسی  مہر وسیم، ایس ایچ او تھانہ کرم پور رائے ساجد پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،سی سی ٹی (بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

وی کیمرے کی فوٹج چیک کی جس میں ماسک پہنے نوسر باز رقم اٹھا کر لے جارہا ہے۔مقامی تاجران نے مین روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ڈی ایس پی میلسی مہر وسیم کی یقین دہانی پر روڈ کھول دیا۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -