حکومت ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کررہی ہے‘ طاہر اقبال چودھری 

 حکومت ترجیحی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کررہی ہے‘ طاہر اقبال چودھری 

  

وہاڑی (بیورو رپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے ایک ایک کرکے پورے کررہے ہیں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق  دیہاتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور کم وولٹیج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں اسی سلسلہ میں گڑھا موڑ گرڈ اسٹیشن کو (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)

اپ گریڈ کرتے ہوئے نیا فیڈر نصب کردیا گیا ہے اپ گریڈیشن سے 40سے زائد چکوک کے عوام کو بجلی کے مکمل وولٹیج کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھا موڑ گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کرتے ہوئے نئے فیڈر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل کے نمائندہ رائے عامر اسلم ایڈووکیٹ،سجاد خان کھچی،جام ریاض، جام طاہر سٹھار،فہیم اسلم چوہدری،عامر زمان گجر،حکیم خالد رحمانی،حاجی رمضان گجر،چوہدری عبدالمجید آرائیں،عارف وڑائچ،چوہدری بشیر احمد،حکیم خالد،محمد لیاقت نمبردار،رانا اقبال،جام محمد مصطفیٰ،سہیل شاہ کھگہ،عمار حسن،عبدالرزاق،نواب حمزہ سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے اس موقع پر ایکسیئن محسن نذیر کھوسہ،ایکسیئن طاہر علی،ایس ڈی او ارشد ڈوگر و دیگرنے گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کے حوالہ سے ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کو بریفنگ دی قبل ازیں طاہر اقبال چوہدری نے فیتہ کاٹ کر  اپ گریڈ سسٹم کا افتتاح کیا قبل ازیں ایم این اے طاہر اقبال چوہدری کا گڑھا موڑ کی عوام نے والہانہ انداز میں استقبال کیا جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں گرڈ اسٹیشن سے گڑھا موڑ تک کا سفر گھنٹے بھر میں طے ہوا بعد ازاں ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے 116ڈبلیو بی میں جلسہ میں شرکت کی جہاں سینکڑوں لوگوں نے بجلی فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

طاہر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -