میاں چنوں: ڈاکٹرز کی مبینہ لاپروائی سے بچہ جاں بحق‘ ورثاء کا مظاہرہ 

  میاں چنوں: ڈاکٹرز کی مبینہ لاپروائی سے بچہ جاں بحق‘ ورثاء کا مظاہرہ 

  

محسن وال(نمائندہ پاکستان) پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 5 ماہ کا بچہ دم توڑ گیا ہے، تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے علاقہ محلہ عید گاہ کے رہائشی محمد نوید نے الزام عائد کیا وہ اپنے 5 ماہ کے بھتیجے کو علاج کیلئے پرائیویٹ ہسپتال لیکر گئے جہاں ہسپتال انتظامیہ نے بچے کو داخل کرلیا اور ساری رات بچے کو چیک نہیں کیا گیا‘ بچے کی حالت نازک ہونے پر آکسیجن اتار دی جس سے بچے دم توڑ گیا(بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)

،لواحقین نے ڈاکٹر کی مبینہ لاپرواہی پر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،دوسری طرف رابطہ کرنے پر ڈاکٹر نے موقف دیا کہ بچے کو داخل کرواتے وقت ہم نے بچے کو ملتان لیجانے کا کہا،اور یہاں مکمل علاج کیا گیا تمام الزام بے بنیاد ہیں۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -