راجن پور: شجر کاری مہم کا افتتاح درخت ماحولیاتی تبدیلی میں اہم کردار  ادا کرتے ہیں‘ فاروق امان اللہ دریشک  کا دانش سکول میں تقریب سے خطاب

راجن پور: شجر کاری مہم کا افتتاح درخت ماحولیاتی تبدیلی میں اہم کردار  ادا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 را جن پور‘ جام پور (تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب /ممبر (بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)
صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ درخت ماحولیاتی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔یہ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دانش اسکول فاضل پور میں پرنسپل محمد اکرم کے ہمراہ شجر کاری مہم 2021کے تحت پودا لگاتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسعدیہ منیر، ڈاکٹر محمدرفیق،سرداردر محمد دریشک،ڈاکٹر شکیل پتافی، عبدالرحمان خان دریشک اور دیگر موجود تھے۔ چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب /ممبر صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگاکر شجر کاری 2021کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پرنسپل محمد اکرم کا کہنا تھا کہ رواں سال اسکول ہذا میں 25سو پودے لگائے جائیں گے۔
افتتاح