حکومت ملکی ترقی‘ خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات  کررہی ہے‘ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی بات چیت

حکومت ملکی ترقی‘ خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات  کررہی ہے‘ پی ٹی آئی ارکان ...

  

 عالیوالہ(نامہ نگار)  سیاسی سماجی شخصیت خادم حسین سولنگی  کے بیٹے محمد آصف سولنگی کی شادی کے دوسرے روز دعوت ولیمہ(بقیہ نمبر40صفحہ 7پر)

 میں ملک بھر سے ملکی اور مقامی سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد وفاقی وزیر ماحولیات محترمہ زرتاج گل محمد حنیف خان پتافی‘شاہینہ نجیب کھوسہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہماری حکومت بھر پور کام کر رہی ہے جس سے پاکستان کا نام روشن ہو گا ملک سے کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرا کر دم لیں گے پاکستانی قوم مطمئن رہے ملک کی باگ دوڑ محفوظ ہاتھوں میں ہے اس موقع پر ملک بھر سے آئے سولنگی برادری کے افراد  چیف سردار عباس اکرم خان سولنگی، XENواپڈا ممتاز علی سولنگی، سردار صاحبزادہ خان سولنگی، غلام حسین خان، ملک ریاض احمد سولنگی، ملک حبیب الرحمن سولنگی، سردار شہزادہ خان سولنگی، اللہ وسایا خان لنگاہ، فدا حسین خان لنگاہ، زاہد حسین لنگاہ بینک منیجر، فضل حسین سولنگی، اعجاز خان سولنگی، ملک رفیق اعوان چیئر مین مارکیٹ کمیٹی، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس خان کھوسہ، حاجی نذر حسین، قاسم خان سولنگی، کاشف خان سولنگی، عظیم خان سولنگی ایڈووکیٹ، الٰہی بخش سولنگی، شیخ زعیم سجاد، شیخ سنی سجاد، ڈاکٹر محمد اقبال سولنگی کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مقامی سیاسی سماجی افراد موجود تھے خادم حسین ڈھولن کو دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والے ہزاروں افراد نے انکے بیٹے کی شادی کی مبارکباد دی جس پر خادم حسین سولنگی نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک بھر سے آئے سولنگی برادری کے سرداران، عہدیداران اور مقامی سیاسی سماجی افراد کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے اس خوشی کے موقع پر میری حوصلہ افزائی کی اور خوشی کے لمحات کو یادگار بنایا۔

بات چیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -