جنوبی پنجاب کی خواتین کو بااختیار بنانے کے  لئے اقدامات کررہے ہیں‘ علی سلیمان صدیقی

  جنوبی پنجاب کی خواتین کو بااختیار بنانے کے  لئے اقدامات کررہے ہیں‘ علی ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)چیئرپرسن ٹیوٹا پنجاب علی سلیمان صدیق نے،محمود گروپ آف کمپنیزاورپروفیشنل ویمن (بقیہ نمبر41صفحہ 7پر)

پاکستان کی وساطت سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی خواتین کو با اختیار بنانے کا عزم رکھتے ہیں ٹیوٹانے مصنوعی ذہانت کے ٹسٹ کا انعقاد کیا تو یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ اس خطہ کے نوجوانان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ہماراٹارگٹ ہے کہ جنوبی پنجاب کی پانچ ہزار خواتین کونہ صرف ٹریننگ دیں بلکہ روزگار بھی فراہم کریں۔تقریب کے آخر میں چیئرپرسن علی سلیمان صدیق نے محمود ٹیکسٹائل ملز میں ایم او یو کے دستاویزات پردستخط بھی کیے ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ ٹیوٹا پنجاب نے وزیراعظم کے ویژن 2023 کے تحت بیرونی ممالک سے معاہدے کئے تاکہ یہاں کے ہنر مند نوجوان کو مزید تعلیم اور روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔تقریب سے خواجہ انیس،اظہر علی حشمت، میڈیم گللئی خان،میڈم عفیفہ نے بھی اظہار خیال کیا۔کرنل راشد،انجینئرعبدالواسع،انجینئر قاضی اسد زونل منیجر ٹیوٹا جنوبی پنجاب، خالد محمود فیصل انفارمیشن آفیسر بھی شریک تھے۔

علی سلیمان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -